ذیشان عاشق ملک نے 9 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

ذیشان عاشق ملک نے 9 محرم  کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

سرگودہا (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک نے کمشنر سرگودہا ۔۔۔

ڈویژن جہانزیب اعوان، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کے ہمراہ آج نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ معاون خصوصی ،ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران خود بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے اور تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کا بغور معائنہ کیا۔ معاون خصوصی نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اعزداروں کے لیے لگائی گئی سبیلوں اور ریسکیو 1122 کی جانب فراہم کردہ طبی امداد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات بارے آگاہی دی اور وقت کی پابندی پر خصوصی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں