بھیرہ : یوم عاشور پر 26 مقامات سے جلوس برآمد ہو نگے

بھیرہ (نامہ نگار)یومِ عاشور کے موقع پر بھیرہ شہر سے درجن سے زائد جبکہ تحصیل بھر کے 26 مقامات سے ۔۔
تعزیے ، علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر کی زیر نگرانی جلوسوں کی گزرگاہوں سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور عزاداروں کے لیے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں بھی قائم کی گئی ہیں سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد اویس گجر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ حافظ میثم رضا سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے ، اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مثالی مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے ۔