امانت اللہ خان شادی خیل نے کشتیوں کے ذریعے برآمد جلوس کا معائنہ کیا

میانوالی (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر)کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی میانوالی امانت اللہ خان شادی خیل اور ۔۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ماڑی انڈس کا دورہ کیا اور 9 محرم الحرام کو وانڈھا ککڑانوالہ سے کشتیوں کے ذریعے برآمد ہونے والے قدیمی جلوس کا معائنہ کیا۔انھوں نے ریسکیو1122 کی ایمرجنسی سروسسزکے علاوہ جلوس کے سیکورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ا نجینئر نوید اقبال نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام عزادارن کو لائف جیکٹس پہنا کر ایس او پیز کے مطابق کشتیوں میں سوار کر کے دریا کے دوسرے کنار ے پر منتقل کیا جارہا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کے بروقت رسپانس کیلئے ریسکیو واٹر اور ریسکیو میڈیکل ٹیمیں کشتیوں کے جلوس کے ہمراہ موجود ہیں۔کنوینئر ڈی سی سی اور ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی جانب سے جلوس کے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، ریسکیو 1122، پولیس، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ موجود تھا۔