شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح :محمد اشرف

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات پر قائم کردہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیمپس محرم الحرام می ۔۔
ں سبیل کے انتظامات کا ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے دورہ کر کے تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سبیل کے مقام پر صفائی پینے کے صاف پانی کی فراہمی سایہ دار جگہ اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اور ان کیمپوں کو فعال اور مثر طریقے سے چلایا جائے گا۔