عاشورہ پر گرانفراشی گوشت،سبزیاں،پھل مہنگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر انتظامیہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے۔۔
کوشاں رہی جبکہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گرانفروشی بھی عروج پر دیکھنے میں آئی ،اور اشیائکے من مانے ریٹ وصول کئے گئے بالخصوص نیاز میں استعمال ہونیوالی اشیاکے دام آسمان سے باتیں کرتے رہے ، منڈی میں ادرک 8سو روپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوتا رہا اسی طرح ٹماٹر 100روپے ،سبزمرچ 260، لیموں 600 ، لہسن 480 ، پیاز80 ، آلو120 ، کدو100 ، گوبھی120 ، گاجر120 ، بھنڈی180 ،کریلا160 ،شملہ 200، کھیرا 80 روپے کلوفروخت ہوتا رہا، جس پر صارفین تلملا کر رہ گئے اور انہوں نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں اور انتظامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف محکموں کے 60سے زائد افسران جنہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کی گئی تھیں مگر ان میں سے ایک بھی آفیسر نظر نہیں آیا،جس کی وجہ سے گرانفروشی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں اشیائکی قیمتیں بھی مختلف رہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں صرف چار سبزیاں کاشت ہوتی ہیں جبکہ باقی تمام دیگر اضلاع سے منگوائی جاتی ہیں ،پرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ گو شت اور پھل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔