انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر بھیرہ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل
بھیرہ(نامہ نگار )انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر بھیرہ کی جانب سے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف محافلِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔
ان محافل میں ممتاز علماء کرام، استا د العلماء سید حافظ عابد حسین شاہ اور استا د العلماء ملک معراج اعوان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اورواقعہ کربلا کو ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کی عظیم مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ حق کی خاطر جان کی قربانی دینا بھی لازم ہو تو اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ، محافل کی صدارت سید شاہد علی گیلانی اور سید شجاعت الامیر گیلانی نے کی ۔محافل کے اختتام پر حاضرین کی خدمت میں لنگر بھی پیش کیا گیا۔