امانت اللہ خان ، ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او ممبران امن کارواں کا کالا باغ کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی میانوالی امانت اللہ خان شادی خیل، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے۔۔۔
ممبران امن کارواں کے ہمراہ کالاباغ کا دورہ کیا اور عاشورہ محرم کے جلوس کے سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔امن کارواں میں علامہ انتظار مہدی نجفی،مو لا نا منظور عالم سیالوی، سید آغا مرتضیٰ شاہ،، ملک مشتاق حسین جعفری، صاحبزادہ عبیداللہ جواد، حافظ جاویداقبال ساجد اور فوکل پر سن پی آر او انصر شیراز ملک شریک تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، ایس پی انوسٹی گیشن بدر منیر ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ موجود تھا۔