ترقیاتی منصوبوں میں طے شدہ ٹائم لائن اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

ترقیاتی منصوبوں میں طے شدہ ٹائم لائن اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ترقیاتی منصوبوں میں طے شدہ ٹائم لائن اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ ۔۔۔

، کمشنر نے تمام افسروں کو فیلڈ میں جا کر کام کا خود جائزہ لینے کا ٹاسک سونپ دیا، تفصیل کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست منصوبے \\\"ایگری مال\\\" پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور تعمیراتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایگری مال کی عمارت مکمل ہو چکی ہے ، اندرونی و بیرونی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ اطراف کی سڑک کو کارپٹ کر دیا گیا ہے ۔ چاروں جانب گرل کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور تمام تعمیراتی سرگرمیاں 20 جولائی 2025 تک مکمل کر لی جائیں گی۔کمشنر جہانزیب اعوان نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو ہدایت کی کہ وہ خود تمام جاری منصوبوں کا موقع پر جا کر معائنہ کریں اور کام کی رفتار و معیار کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے نئے ایڈمن بلاک کی تعمیراتی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے تعمیراتی رفتار کو سست قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ایس ای بلڈنگ کو فوری طور پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں