پیرا کے تحت پہلے انفورسمنٹ سٹیشن کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع

پیرا کے تحت پہلے انفورسمنٹ سٹیشن کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع

سرگودھا(نعیم فیصل سے )ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے تحت پہلے انفورسمنٹ اسٹیشن کو فعال کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے گئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے شہریوں کی فلاح و بہبود خاص طور پر مہنگائی اور تجاوزات جیسے اہم مسائل کے حل پر فوکس کرنا ،اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے انتظامی اور غیر عدالتی نفاذ کے اقدامات کو آگے بڑھاناہے اس مقصد کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھاکے انفورسمنٹ اسٹیشن کے سٹرکچر کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، یہ اسٹیشن 66افسران و ملازمین پر مشتمل ہو گا، جن کی قیادت گریڈ 18کا سیکرٹری کریگا جبکہ 1سینئر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ آفیسر، 3انفورسمنٹ آفیسر ،3 انویسٹی گیشن آفیسرز ،3سسٹم سپورٹ آفیسرز،1پراسیکیوٹر کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں کام کرنے کیلئے گریڈ نو اور سات کے 54سارجنٹ ہونگے جن کی وردیاں بھی الگ سے ڈیزائن کی گئی ہیں، افسران کی تعیناتی کا عمل لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پولیس کے 44کانسٹیبلز کی خدمات انفورسمنٹ اسٹیشن سرگودھا کے سپرد کر دی گئیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجاز افسران کو کارروائی اور سماعت کرنے کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے آئندہ چند روز تک یہ اسٹیشن مکمل طور پر فعا ل کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں