بارشیں اور سیلاب ، امدادی کاموں کیلئے فنڈز جاری

بارشیں اور سیلاب ، امدادی کاموں کیلئے فنڈز جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پری مون سون اور سیلاب کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر امداد/ریلیف پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایمرجنسی اینڈ کوئیک رسپانس فورس فعال کرتے ہوئے۔۔۔

مجموعی طور پر 38کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق یہ خصوصی کوئیک رسپانس فورس کسی بھی نا گہانی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھائے گی، اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سیلاب یا قدرتی آفات کے دوران وبائی امراض کی روک تھام اور لوگوں کو ریلیف کے علاوہ بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے الگ سے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جو کوئیک رسپانس فورس کے زیر اثر ہونگی اسی طرح فورس کے ارکان کو ہنگامی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور چھوٹے بڑے ہسپتالوں کے میڈیکل افسران و دیگر عملے کو کسی بھی طرح کی نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ، جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ضلعی حکومتوں کو مجموعی طور پر 38کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں سے سرگودھا، خوشاب ، میانوالی اور بھکر کو 1,1کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں