مخصوص نشست پر بحال ارم حامد حمید پرتپاک استقبال
بھیرہ(نامہ نگار)موٹر وے سروس ایریا بھیرہ میں مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر بحال ہونے والی رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید کا آرائیں برادری بھیرہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔۔
ان کے ہمراہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سابق میئر سرگودھا چودھری حامد حمید بھی تھے استقبالیہ تقریب کا اہتمام آرائیں برادری بھیرہ کے صدر چودھری طارق امیر نے کیا، جس میں برادری کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد اسحاق سابق کونسلر چودھری شاہد الرحمن، چوہدری آفتاب احمد، رانا عبد المنان، چودھری محمد یونس، چوہدری محمد ندیم سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر سابق میئر چودھر ی حامد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کا عملی اظہار ہے ، جو جمہوری اقدار کے استحکام میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔