ڈاکٹر حسام زوہیب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات

ڈاکٹر حسام زوہیب تحصیل ہیڈ  کوارٹر ہسپتال نور پور کے میڈیکل  سپرنٹنڈنٹ تعینات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے ڈاکٹر حسام زوہیب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور کا نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا۔

 اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ، ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پور کے نئے ایم ایس ڈاکٹر حسانم زوہیب نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ،تھگل کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا ا ظہار کیا ہے کہ وہ ہسپتال میں ہیلتھ سروسز بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں