میلہ منڈی گراؤنڈ کی تعمیرنو ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں

میلہ منڈی گراؤنڈ کی تعمیرنو ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرکاری تقریبات ،کھیلوں کے مقابلہ جات،ڈرائیونگ ٹیسٹ اور دیگر امور کیلئے مخصوص میلہ منڈی گراؤنڈ کی ۔۔۔

تعمیرنو کا کام سابقہ مالی سال میں بھی شروع نہ ہو سکا اور عرصہ سے زیر التوا یہ منصوبہ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی یہ منصوبہ شامل نہیں، جس کے باعث یہ تاریخی جگہ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو کر زبوں حالی کی تصویر بنا ہوا ہے ،چار دیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جہاں سے عام لوگوں نے راستے بنا رکھے ہیں،سالانہ سپورٹس مقابلے ،جشن بہاراں سمیت دیگر بڑی سرکاری تقریبات اور ایونٹ اسی گراؤنڈ میں ہوتے ہیں گراؤنڈ میں اگی جڑی بوٹیاں تین تین فٹ تک اونچی ہو چکی ہیں،انتظامیہ کی طرف سے کئی سال قبل اس کی تزئین و آرائش کی گئی جس کے بعد آج تک نہ تو مرمتی کامو ں کی طرف توجہ دی گئی اور نہ ہی مناسب دیکھ بھال کی گئی۔، جن جگہوں سے چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں سے اینٹیں تک چرائی جا چکی ہیں شہریوں نے فوری طور پر انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں