تجاوزات کیخلاف آپریشن ، درجن سے زائد دکانداروں کو جر مانے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ۔۔۔
درجن سے زائد دکانداروں کو جرمانے کر دیئے ، بتایا جاتا ہے کہ سینئر انکروچمنٹ آفیسر نے ماتحت عملے کے ہمراہ گزشتہ روز مسلم بازار، پھولوں والی گلی ،ریل بازار سمیت مختلف بازاروں میں معمول کے آپریشن کے دوران16دکانداروں کو فی کس 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا اس دوران بھاری سامان بھی قبضہ میں لے کر سرکاری سٹور میں منتقل کر دیا گیا۔