کندیاں : بجلی کے تار شہر یوں کے کیلئے خطرہ بن گئے
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں شہر بھر میں لٹکتے بجلی کے تار شہر یوں کے سروں پر موت کے سائے کی طرح منڈلانے لگے۔۔
، شہریوں کا فیسکو حکام سے بجلی کی ترسیل کے نظام کو موثر بنانے کا مطالبہ۔ کندیاں شہر اور اس کے مضافات میں واپڈااہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کا سپلائی سسٹم زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے گلیوں، محلوں، بازاروں، چوکو ں، چوہراہوں پر بجلی کے جھولتے تار وں نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے بارش اور تیز آندھی کے موسم میں ان بجلی کی تاروں کا ٹوٹ کر گھروں کی چھتوں اور گلیوں میں گرنا روز کا معمول بن چکا ہے جب کہ کندیاں شہر ی آبادی میں داخل ہونے والی گاڑیوں کیلئے ان بجلی کے لٹکتے تاروں کے نیچے سے گزر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے بجلی کے جھولتے تاروں اور ان کے ٹوٹ کرگرنے کی وجہ کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔جن میں اب تک کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں ۔