پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ ، گرافنروفی پر ایکشن کا حکم

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ ، گرافنروفی پر ایکشن کا حکم

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ۔۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور گراں فروشی کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی کو موثر و فعال بنائیں اور مارکیٹوں کے دورے کریں نرخناموں کی مکمل چیکنگ کریں اور خلاف ورزی پر غیر معاون تاجروں کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔اے ڈی سی جی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر واضح کیاکہ سست رو کارکردگی پر ان سیسخت باز پرس ہوگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اول ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں