اوور لوڈنگ کیخلاف کارروائیاں سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے تک محدود ہوگئیں

اوور لوڈنگ کیخلاف کارروائیاں سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے تک محدود ہوگئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اوو ر لوڈ نگ کے خلاف معمول کی کارروائی سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے تک محدود جبکہ عملی صورتحال مزید بگڑنے لگی۔۔

 ،معلوم ہوا ہے کہ لوڈ ایکسل نظام کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں سے گاڑیاں پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے کے باوجود اوور لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اس دوران جائزہ لینے پریہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پکڑی جانیوالی اوور لوڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گاڑیوں کے متعلقہ مالکان کو وارننگز دے کر چند ہزار روپے جرمانہ کروا کر سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرا جا رہا ہے جبکہ عملی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے روزباروز بگڑ رہی ہے اور اوور لوڈنگ کابڑھتا ہوا رجحان حادثات میں اضافہ کا بھی موجب بن رہا ہے ،اس حوالے سے ہائی وے اور این ایل سی حکام شہر کی مختلف شاہراؤں اور اس پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کی نشاندہی کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری تدارک کی سفارشات ارسال کر چکے ہیں کہ ان شاہراؤں پر مقررہ لوڈ سے کئی گنازائد لوڈ والی گاڑیاں گزرنے سے ی طبعی مدت سے قبل ہی خراب ہو رہی ہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اوور لوڈنگ پر ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کے حوالے سے جاری ضمنی گائیڈ لائن پر سرے سے عملدرآمد ہی نہیں ہوا، اور حکومتی رٹ ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے مربوط حکمت عملی اپنا کر اس صورتحال کا فوری تدارک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں