ٹریفک حادثے میں زخمی معروف معالج ڈاکٹر احسان الٰہی انتقال کر گئے
بھیرہ(نامہ نگار )معروف معالج ڈاکٹر احسان الٰہی انتقال کر گئے انہوں نے بھیرہ سرگودھا شاہ پور اور دیگر ہسپتالوں میں خدمات ا نجام دیں۔۔۔
چند روز قبل انہیں تحصیل ہسپتال بھیرہ کی مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہوئے موٹر سائیکل نے کچل دیا تھا اور سر پر شدید ضربات کے باعث نے انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ 6 روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے وہ پروفیسر محمد عارف کے بھائی تھے۔ڈاکٹر احسان الٰہی کی نماز جنازہ آج صبح 9بجے قبرستان پیر مولانا نزد موٹروے سروس ایریا میں ادا کی جائیگی۔