27سالہ محنت کش کا گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اقدام خودکشی

27سالہ محنت کش کا گندم میں رکھنے  والی زہریلی گولیاں کھا کر اقدام خودکشی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب کے محلہ تاجپورہ میں27سالہ محنت کش نوجوان فیصل رحمان نے کی جانب سے کی جانیوالی خود کشی کی کوشش ناکام ہو ئی۔۔۔

 اس نے گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں ، حالت بگڑ جانے پر اسے فوری طورپر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اس کا معدہ واش ہوا اور بر وقت طبی امداد ملنے سے اس کی جان بچ گئی ،ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیصل رحمٰن نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں