کندیاں کی داخلی مرکزی شاہراہ ریلوے پھاٹک تا مین بازار تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کندیاں(نمائندہ دنیا )شہر کی داخلی مرکزی شاہراہ ریلوے پھاٹک تا مین بازار تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔۔
60 کی دہاء میں بننے والی شہر کی اس مرکزی گزرگاہ کی مناسب دیکھ بھال نا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے قیام پاکستان کے بعد 60کی دہاء میں تعمیر ہونے والی شہر کی اس مرکزی شاہراہ کی تعمیر و مرمت نا ہونے کیوجہ سے اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے اس شاہراہ پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مذکورہ سڑک کی ازسرنو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔