ریاست کو مضبوط کرنا ہے تو قوم اور فوج کو مل کر ملک کو تعمیر کرنا ہو گا ،چو دھری عبدالستار گجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل جے یو آئی چو دھری عبدالستار گجر نے کہا ہے کہ۔۔۔
ریاست کو مضبوط کرنا ہے تو قوم اور فوج کو مل کر ملک کو تعمیر کرنا ہو گا اور وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کولوٹنے والے شرافیہ سے لوٹی گئی رقم واپس لے کر بیت المال میں جمع کروائی جائے ۔ جب سے ملک بنا ہے اس کو کہیں اور سے ڈیل کیا گیا، اس وقت ٹیبل ٹاک کا وقت ہے نہ کہ جنگ کا۔ قوم نے نہ 1965 میں شرمندہ کیا اور نہ ہی 2025 میں کیا، ہمیں آج تک اشرافیہ سے آزادی نہیں ملی۔