حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتیں مذاکرات کی میز پر آئیں ،سمیرا ملک

حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتیں  مذاکرات کی میز پر آئیں ،سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بہتری ،خطے اور بالخصوص جغرافیائی حالات کے پیش نظر سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔۔۔

 مقتدر سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں تمام امور باہمی مشاورت سے نمٹائے جائیں یکطرفہ فیصلے کسی بھی صورت میں پائیدار ثابت نہیں ہو سکتے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ معاشی و اقتصادی صورتحال کے باعث ہمارا ملک سیاسی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں