والد کیساتھ رنجش پر 14سالہ بیٹااغوا،درخت سے لٹکا کر تشدد

والد کیساتھ رنجش پر 14سالہ بیٹااغوا،درخت سے لٹکا کر تشدد

شاہ پور صدر (نامہ نگار )معمولی رنجش پر 7 اوباش افراد نے 14سالہ لڑکے کو اغواء کرکے درخت سے لٹکا کر بیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، تشدد کے دوران اس کی وڈیو بھی بناتے رہے۔۔۔

 پولیس تھانہ شاہ پورصدر نے مضروب کے والد محمد مرتضیٰ کی درخواست پر عبدالستار ، حسن دیگرپانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، مرتضیٰ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے عزیز کو ملزمان نے گھر سے بلا کر اسلحہ کی نوک پر اغواء کرکے اپنے ساتھ احمد نواز کے رقبے پر لے گئے جہاں پانچ نامعلوم ملزمان پہلے سے موجود تھے ، ملزمان نے عزیر کو درخت کے ساتھ باندھ دیا اور اس پر تشدد کرنے لگے اور ساتھ ساتھ وڈیو بھی بناتے رہے ، تشدد کے نشانات بچے کے جسم پر ابھی تک موجود ہیں ، ملزمان تشدد کے ساتھ للکارتے بھی رہے اور انسانیت کی تضحیک کرتے ہوئے اپنے پائوں کو ہاتھ لگوا کر معافی مانگنے پر مجبور کرتے رہے ، جب مرتضیٰ بچے کو تلاش کرنے نکلا تو ملزمان اسے دیکھتے ہوئے اسلحہ لہراتے اوردھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے وجہ عناد ایک ملزم عبدالستار کی محمد مرتضیٰ سے پرانی رنجش بتائی جاتی ہے جس کی صلح ہو گئی تھی مگر ملزم کو اس کا رنج باقی تھا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او سرگودہا صہیب اشرف نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سے ر پورٹ مانگ لی ،پولیس تھانہ شاہپور صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں