پراپرٹی کاروبار سے منسلک ہزاروں افرادمشکلات کا شکار ہوگئے

 پراپرٹی کاروبار سے منسلک ہزاروں افرادمشکلات کا شکار ہوگئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جائیداد وں کی ازسرنو قیمتوں کاتعین نہ ہونے کے باعث پراپرٹی کاروبار سے منسلک ہزاروں افرادمشکلات کا شکار ہیں۔۔۔

 اور رجسٹریو ں کو عمل رکنے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ،محکمہ ریونیو حکام ہر سال یکم جولائی کو نئے مالی سال کے شروع ہونے پر سکنی۔کمرشل اور زرعی زمینوں کے لین دین کیلئے مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری قیمتوں کا تعین کرکے شیڈول رجسٹر جاری کرتے ہے مگر امسال نئے مالی سال کو شروع ہوئے نصف ماہ گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کا تعین کرکے شیڈول جاری نہ کئے جانے کے سبب جہاں پراپرٹی کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد مالی مشکلات شکار ہیں وہاں صوبائی اور وفاقی حکومت کو مختلف ٹیکسوں کی مد میں کروڑوں روپے کے ٹیکس سے محروم ہونا پڑرہا ہے ۔پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایزنز کے عہدیداروں عوامی سماجی راہنماؤں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر سدباب کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں