پنجاب روڈ سیفٹی اٹھارٹی کو ضلع کی سطح پر فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سڑکات پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پنجاب روڈ سیفٹی اٹھارٹی کو ضلع کی سطح پر فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔۔۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے فعال ہونے سے ٹریفک قانون شکنی اور حادثات کم ہونے میں مدد ملے گی،اس ضمن میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے صوبائی حکام کی جانب سے گائیڈ لائن ضلعی انتطامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے تحت مختلف شاہراؤں پر گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہونیوالے حادثات کی روشنی میں سب سے پہلے ان مقامات کے سٹرکچر و ڈیزائن کی تبدیلی کی جائے گی جس کے بعد مختلف شاہراؤں کو دوریہ کرنے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ حفاظتی سائن بورڈز آویزاں جائیں گے ۔