اتوار کی عبادات پر گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں میں سخت سیکورٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں اتوار کی عبادات کے موقع پر گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔۔۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں اتوار کے روز چرچز میں مسیحی برادری کی عبادات کا سلسلہ جاری رہا اس موقع پر گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے تین سو سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، گرجا گھروں کے اطراف ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کر تی رہیں اور داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔