ڈائریکٹرستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کا تحصیل شاہپور کا دورہ
شاہپور صدر( نامہ نگار )ڈائریکٹرستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ سرگودھا چو دھری عبدلرزاق ڈھلوں نے اچانک تحصیل شاہپور کا دورہ کیا اور شہر میں مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کی صورتحال اور آپریشن کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر پروجیکٹ منیجر ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ شاہپور رانا مرتضی مقبول ،مانیٹرنگ منیجر ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ رانا تیمور ڈویژنل نائب صدر ملک تیمور سلطان ٹوانہ بھی انکے ہمراہ تھے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پروجیکٹ منیجر رانا مرتضیٰ مقبول نے بریفنگ دی۔فوکل پرسن عبدالرزاق ڈھلوں نے گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اور شہریوں سے بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات چیت کی ،شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہا ۔