ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری، محکموں ، ٹھیکیداروں کو کام تیز کرنے کا حکم

 ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری، محکموں ، ٹھیکیداروں کو کام تیز کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی سی کمپلیکس کی تعمیر، سیف سٹی پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئے مالی سال کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ محکمے اور کنٹریکٹرز کام کی رفتار میں فوری تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائنز طے کر دی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اب کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نااہلی یا تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسران اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ منصوبہ جات کی خود نگرانی کریں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین اور ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں