دریا جہلم میں بھیرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ نہیں،عشنہ طاہر
بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ دریا جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے اور فی الحال کسی قسم کے سیلاب یا ہنگامی صورتحال کا کوئی خطرہ نہیں۔ ۔۔۔
تاہم کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دریا کنارے مقیم آبادی کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ دریا کے کنارے آباد شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنے مال مویشی اور قیمتی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں تاہم مقامی انتظامیہ عوام کے تحفظ کے لیے مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں تیار ہیں۔