حکومتی پروگراموں میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے ن لیگ کی کمیٹی تشکیل

حکومتی پروگراموں میں سول انتظامیہ کی  معاونت کیلئے ن لیگ کی کمیٹی تشکیل

بھیرہ(نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایات پر مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چو دھری شاہ نواز رانجھا نے تحصیل بھیرہ، بھیرہ سٹی اور میانی سٹی کے عہدیدار وں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔۔۔

 ، جو تحصیل میں پارٹی کے تحت جاری حکومتی پروگراموں میں سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔کمیٹی میں شامل اراکین میں چوہدری نصراللہ کہوٹ، ظفر اقبال بھٹی، صوفی محمد اسلم، رانا معصوم الرحمٰن، خرم شہزاد وٹیانہ، زاہد عمران وجھی، مبشر شہزاد گوندل، میاں سرفراز، ظہور گوندل اور رانا ثاقب جمال شامل ہیں۔مسلم لیگ ن بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی کے اراکین نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد اویس گجر سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں