میری پوری سیاست علاقہ اور عوام کی خدمت کے گرد گھومتی ہے ، گل اصغر
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ مجھے اپنے علاقہ کی مٹی پیاری ہے اس لئے میری پوری سیاست علاقہ اور عوام کی خدمت کے گرد گھومتی ہے ۔۔۔
، انشاء اﷲ اپنے حلقہ میں شامل تھل مہاڑ اور کدھی کے علاقوں سے غربت اور پسماندگی کو دیس نکال دے کر ہی دم لوں گا ،قائد آباد کے نواحی علاقہ اترا کے نواحی علاقہ ڈیرہ بلہڑانوالا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنی ایم این اے شپ کے پہلے ہی سال میں نے اپنے علاقہ کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا انشاء ﷲ اگلے پانچ سالوں میں حلقہ این اے 88میں انقلابی تربدیلیاں نظر آئیں گی ، اس موقع پر علاقہ کی بااثر شخصیات نے بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔