حکمران جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت قائم کرنے کی طرف گامزن ہیں،شفقت عباس اعوان

حکمران جمہوریت کے نام پر بدترین  آمریت قائم کرنے کی طرف گامزن  ہیں،شفقت عباس اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کے ۔۔۔

 نام پر بدترین آمریت قائم کرنے کی طرف گامزن ہیں اس طرح ماضی میں کبھی نہیں ہوا کہ ارکان اسمبلی کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا جائے جبکہ عوام کھربوں روپے کا ٹیکس دے رہے ہیں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر آواز بلند کرے تو اسے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے حکومت کے حق میں بیان دلوایا جاتا ہے جو ظلم نہیں تو اور کیا ہے اس طرح کی آمریت سابقہ ڈکٹیٹر حکمرانوں کے دور میں بھی دیکھنے میں نہیں آئی اس آمریت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اپنا کردار ادا کر رہی ہے کرتی رہے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں