3شہریوں کے ساتھ 7کروڑ ،30لاکھ روپے کا فراڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین کے دوران ٹوانہ پارک کے۔۔
محمد اطہر سے عابد جاوید اور احتشام نے ساڑھے چار کروڑ روپے ،بھلوال کے فاروق اقبال سے کاشف نے دو کروڑ روپے ،اسی طرح بلاک نمبر22کے محمد ندیم سے رمضان وغیرہ تین افراد نے 80لاکھ روپے کا تیل خرد برد کر لیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔