اے سی پپلاں گلیوں میں گندے پانی میں اتر گئے ،فوری مسئلہ حل
کندیاں (نمائندہ دنیا )اسٹنٹ کمشنر پپلاں نے انٹری محلہ خواجہ آباد گلی سینما والی میں سیوریج کے گھمبیر مسئلے کو فوری حل کروا دیا۔۔۔
گندے پانی سے پیدل گزر کر خود گلیوں کامعائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جب شہری اس گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں تو مجھے یہاں سے گزرنے میں کو ئی فرق نہیں پڑتا ،شہر کا یہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کو حل کرانا اولین فرض سمجھتا ہوں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے فوری طور پر سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل پپلاں سے بھی سکرمشین منگواکر کام شروع کروا دیا اور عملہ صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر مزکورہ علاقہ میں کام جاری رکھنے کے احکامات دیئے ،عملہ صفا ئی نے گلیوں میں کھڑے پانی کو کلیئر کروا دیا جس پر اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔