ریسکیو 1122 نے مون سون کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمظہر شاہ ریسکیو 1122 سرگود ھانے مون سون سیزن کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔۔۔
ڈسرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جہاں خوشگوار موسم کا پیغام لاتی ہیں، وہیں یہ بعض اوقات خطرناک ہنگامی حالات کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ریسکیو 1122 سرگودہا پوری طرح الرٹ ہے ، لیکن شہریوں کا محتاط اور ذمہ دار رویہ ہی سب سے موثر دفاع ثابت ہو سکتا ہے ۔برقی تاروں اور کھمبوں کو گیلی حالت میں ہرگز نہ چھوئیں ۔گرج چمک کے دوران درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں کیونکہ آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔