تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے ،راؤ طاہر مشرف

تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ  میں تبدیل کردیا ہے ،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا )امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے وبال جان سے کم نہیں ہے اس حکومت نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔۔۔

 تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے اس حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام پر ٹیکسوں کے کوڑے برسانے میں مصروف ہے۔جس کی وجہ سے عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں