کلینک آن وہیلز منصوبہ کے تحت مفت علاج کی سہولت جاری

 کلینک آن وہیلز منصوبہ کے تحت مفت علاج کی سہولت جاری

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) صحت کی دستک کی دہلیز پر پروگرام کے تحت کلینک آن وہیلز منصوبہ کے تحت لوگوں کو علا ج معالجہ کی مفت فراہمی کا سلسلہ جاری۔۔۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے میانوالی شہر میں وانڈھی آرائیاں والی کا دورہ کیا اور کلینک آن وہیلز پروگرام کی ٹیم عملہ کی حاضری، ادویات اور مریضوں کے ریکارڈ کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ بعدازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور خان اور محکمہ صحت کی انسپکشن ٹیم کے دیگرافسران کے ہمرا ہ پا ئی خیل کا دورہ کیا اور مریم نواز ہیلتھ کلینک ہسپتال کا معائنہ کیا۔ مریضوں کی جانب سے کلینک میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں