ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ،17 نئی سکیموں کی باقاعدہ منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض کے بعد 17 نئی سکیموں کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں منظور کی جانے والی ترقیاتی سکیموں میں محکمہ ہائی وے کی ایک، لوکل گورنمنٹ کی 13، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی دو اور سکیم والڈ سٹی کی ایک سکیم شامل ہے ۔ ان منصوبوں کا مقصد شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، عوامی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور شہر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا عمل شفاف بنایا گیا ہے ۔