پاکستان میں دو طرح کے نظام چلنے سے خرابیاں پیدا ہور ہی ہیں،عمران حسن
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں دو طرح کے نظام چل رہے ہیں۔۔۔
جس کی وجہ سے ملک میں خرابیاں پیدا ہورہی ہیں تمام سیاسی جماعتیں ملکر ایک ایجنڈے پر متفق ہوجائیں کہ سب کو بلا تفریق انصاف فراہم کرنا ہے تو ملک کے 99 فیصدمسائل خود حل ہوجائینگے ۔جس کیلئے جماعت اسلامی اپنی تاریخی جدوجہد کر رہی ہے ،مگر پاکستان میں مفادات کی سیاست اداروں کو بھی تباہ کررہی ہے اور عوام کو بھی کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔