عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اس بجٹ سے عوام کا گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے مگر مجبوری ہے عوام سے کئے گئے۔۔۔
وعدوں کی تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام تھوڑا سا ہمارا ساتھ دیں اس مشکل وقت سے قوم نکل آئیگی۔ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت میں جو کچھ ہوا یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج عوام کو بھاری بجلی کے بل آرہے ہیں جب تک ڈیمز نہیں بنیں گے اس وقت تک بجلی سستی ہونا ممکن نہیں۔