تجاوزات کیخلاف آپریشن ،فٹ پاتھ واگزار کروا لئے گئے
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ کی ٹریفک سٹاف اور ملک فاروق انچارج انفورسمنٹ ٹیم میونسپل کمیٹی کے ہمراہ انکروچمنٹ مہم وتہ خیل چوک تا گلبرگ چوک سے ہسپتال چوک کے فٹ پاتھ واگزار کرائے گئے ۔
خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے بالمقابل ناجائز ایمبولنس اڈا جات کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ڈی ٹی او کا کہنا تھا کہ سی ایم پنجاب کے محفوظ پروگرام راستے آسان پروگرام کے پیش نظر روز مرہ کاروائیاں جاری ہیں جس میں روڈ وائلیشنز کے علاوہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے خصوصی ہدایات ہیں۔تاجر برادری سے اپیل ہے کہ اپنی دوکانوں کے احاطے سے باہر سامان نہ رکھیں۔ بصورت دیگرسامان رکھنے پر جرمانہ کیا جا رہا ہے ۔