200 فروٹ ریڑھی والوں کا کارپوریشن آفس کے باہر احتجاج

200 فروٹ ریڑھی والوں کا کارپوریشن آفس کے باہر احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا انتظامیہ کی جانب سے فروٹ ریڑھی والوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث و ہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے۔

 گزشتہ رات دوسو سے زائد فروٹ ریڑھی والوں نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر میں احتجاج اور نعرے بازی کی ریڑھیوں والوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ والوں کی فاقہ کش پالیسی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں ہمیں ریڑھیاں سڑکوں پر نہیں لانے دی جارہی ہے بعدازاں احتجاجی سابق ایم این اے حامد حمید کے گھر پہنچ گئے اورانہیں اپنے مسائل بارے بتایا جنہوں نے کمشنر سرگودھا سے ملاقات کرکے انکے مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر تمام پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں