بجلی کے بلوں سے ہرشہری پریشان،حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ،آصف جیلانی کچھیلا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے اس سے یقیناً حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔
اب اگر عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو عوام کو اعتماد تمام سیاسی جماعتوں سے اٹھ جائیگا ،رہنماء پی ٹی آئی آصف جیلانی کچھیلا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کیا جائے وگرنہ اتحادی اور حکومتی جماعتوں کیلئے آئندہ انتخابات میں امیدواروں کا ملنا بھی مشکل ہوگا صرف وفادار لوگ ہی پارٹی کیساتھ رہ جائینگے ووٹر شاید نہ رہے کیونکہ بجلی’ گیس اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔