ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ بارشوں سے ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سرگودھا ریجن کے ۔۔
تمام محکموں کو ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا گیاسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اسسٹنٹ کمشنرزاور بلدیاتی اداروں کے سی اوزکوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سپرے کو یقینی بنایا جائے ۔