دریائے جہلم خوشاب پل پر پانی کی سطح میں کمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ انہار کے مطابق دریائے جہلم خوشاب پل پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی۔۔
، خطرے کی کوئی صورتحال نہیں ، صبح 4 بجے پانی کا بہاؤ 42 ہزار 151 کیوسک، 5 بجے کمی ہوکر 39 ہزار 925 کیوسک ہوا ، اور دوپہر کے وقت پانی کا بہاؤ مزید کم ہوکر 33 ہزار244 کیوسک ریکارڈ کیا گیا دریا کے پانی میں مسلسل کمی کی رفتار تسلی بخش ہے ،کسی نشیبی یا بالائی علاقے میں سیلاب کا خطرہ موجود نہیں، ہر گھنٹے بعد دریا کی آمد و اخراج کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ متحرک، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں،ریلیف کیمپس قائم، ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں الرٹ، تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر، دریا کے اطراف نگرانی کا عمل جاری، شہری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کی تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کریں۔