مسلح افواج پر فخر ،جنہوں نے اپنی مہارت کا لو ہا پوری دنیا سے منوایا :مہر محمد نواز ایڈووکیٹ
بھیرہ(نامہ نگار)ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کا لوہا پوری دنیا سے منوایا ہے ۔۔
ان خیالات کا اظہار آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کو بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس نے برطانیہ میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT)میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان ایئر فورس کے سی-130 ہرکولیس طیارے نے \"Concours d‘lgance\" ایوارڈ جیت کر دنیا کو ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور نظم و ضبط کا قائل کیا۔