ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا ادارہ صنعت زار سوشل ویلفیئر کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ادارہ صنعت زار سوشل ویلفیئر کا وزٹ کیا۔ادارہ کی طالبات کو سی ایم پنجاب مریم نواز شریف کے۔۔
ویژن وومن آن ویل سے متعلق بریف کیا۔طالبات کو بتایا گیا کہ سی ایم کی طرف سے محفوظ پنجاب راستے آسان پروگرام میں ایک ہیڈ خاص طور پر خواتین کے لیے رکھا گیا ہے جس کو وومن آن ویل کا نام دیا گیا ہے اس ایک سلوگن کے پیچھے صوبہ بھر کی خواتین کی سماجی طور پر مضبوطی، آزادانہ نقل و حرکت اور باحفاظت سفر پنہاں ہے ۔ڈی پی او میانوالی نے خاص طور پر سازگار ماحول مہیا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے جس میں ایک انقلابی قدم میانوالی ضلع میں پولیس ڈرائیونگ سکول برائے خواتین کا انعقاد ہے ۔طالبات کو باور کرایا گیا کہ جس طرح آپ ادارے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کر رہی ہیں اسی طرح ڈرائیونگ کا ہنر خواتین کے لیے اتنا ہی ضروری ہے ۔سیشن کے اختتام پر طالبات کے سوالوں کے جواب دیئے گئے ۔