جوہرآباد:گندے پانی کا جوہڑ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

جوہرآباد:گندے پانی کا جوہڑ  مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)یونین کونسل پدھراڑ کے دوسرے بڑے قصبہ پیل میں کچر پیڑھا روڈ پر گندے پانی کا جوہڑ علاقہ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا۔۔

 ، کنسرے نامی اس جوہڑ میں جمع ہونیوالا پورے گاؤں کی نالیوں کا گندہ اور بودار پانی کھڑا رہتا ہے اور جس کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں، مکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہ ہونے کے سبب علاقہ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ، بارش کے ایام میں اس گندے جوہڑ کا پانی کناروں سے نکل کر پیڑھا کچر روڈ کو اپنی لپیٹ میں لے کر آمدو رفت کی راہیں مسدود کر دیتا ہے۔ ، علاقہ کے مکینوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی کہ انہیں اس مخدوش صورتحال سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔‘ اس گندے جوہڑ کی فلنگ اور نکاسی آب کا نظام موثر بنانے سے ہی اس مسئلہ کو کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں