چور ٹرانسفارمر کے تین کوائل چوری کر کے لے گئے
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور کے قصبہ چک لالو میں نامعلوم چور 50کے وی ٹرانسفارمر کی تین کوائل چوری کر کے لے گئے۔۔
پولیس تھانہ جھاوریاں نے ایس ڈی او محمد دانیال کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، بکھر بار میں مہر افضل کے ڈیرہ سے نامعلوم چور دن دیہاڑے ایک موٹرملکیتی 30 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ڈکیتی کی ایک اور واردات میں پاک سرائے ہوٹل کے مالک محمد ریاض سے ساہیوال پھاٹک کے قریب ورک فارم کے سامنے دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کا قیمتی موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔