گاڑیوں میں اونچی آوا ز میں میوزک چلانے پر 6ڈرائیور گرفتار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پابندی کے باوجود گاڑیوں میں اونچی آوا ز میں میوزک چلانے پر مزید 6 ڈرائیورز حوالات جا پہنچے ۔۔
،حکومت نے دفعہ144کے تحت گاڑیوں میں گانے وغیرہ چلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر پولیس نے عملدرآمد کرواتے ہوئے 91 جنوبی، 78شمالی، میانی،سالم،رکھاں والا سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بند ی کر کے شاہد، اعجاز، ناصر، حمید ، نعیم اور اظہر جو رکشوں میں پابندی کے باوجود اونچی آواز میں میوزک سنتے جا رہے تھے کو حراست میں لے کر ان کیخلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔